Friday, December 24, 2021

پنجاب بورڈ آف ریونیو، کرپشن کے الزام 125 ملازمین برطرف

 پنجاب بورڈ آف ریونیو
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کرپشن پر 125 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا. سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو، لینڈریکارڈ اتھارٹی اور فیلڈ دفاتر میں بدعنوانی پر 471 افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جن میں سے 125 ملازمین…

اجلاس میں بتایا گیا کہ دوران کارروائی 22 ملازمین کو جبری ریٹائراور 50 ملازمین کی سروس ضبط کی گئی جب کہ 262 افسران و اہلکاروں کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کا کہناتھا کہ بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس ہے جب کہ احتساب کے نظام سے گڈ گورننس کو فروغ دیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ptjRuB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times