Sunday, July 28, 2019

زرا سی محنت, سنگتروں سے چہرا بنے پرکشش

سنگترے چہرے کی جلد کے لیے مفید
گرمیوں کے موسم میں آئلی جلد والے لوگوں کو بہت سے مسائل پیش آتے ہیں اور اس موسم میں انھیں اپنی جلد کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں لو سے آپکی  جلد کے مصام کھل سکتے ہیں۔  جلد پہ آنے والی آئل سے دانوں کا خدشہ بھی ہوتا ہے  جلد پہ نشانات بھی پڑھ سکتے ہیں دیسی ٹوٹکوں کی مدد سے ان خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔

 جلد کے لیے سنگتروں کو انتہائی مفید سمجا جاتا ہے۔ چہرے کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اس لیے اس کا خیال رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ سنگتروں میں سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جوکہ جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ سنگتروں کا رس جب چہرے پہ لگایا جاتا ہے تو یہ چہرے کے آئل کو جذب کر لیتا اس لیے سنگتروں کوچہرے کی جلد کے لیے انتہائی مفید سمجا جاتا ہے۔

گرمیوں میں جلد کی حفاظت کے لیےسنگتروں سے بنے چند فیس ماسک درج ذیل ہیں۔

1- سنگترے اور نیم سے بنا فیس ماسک :

اجزا:

سنگتری گودا             : 1 کھانے کا چمچ

دودھ                    : 2 کھانے کے چمچ

نیم کے پتوں کا پیسٹ    : 3 کھانے کے چمچ

طریقہ کار :ایک پیالے میں نیم کا پیسٹ اور دودھ شامل کریں ان کو اچھی طرح سے مکس کرلیں پھر اس میں سنگتری گودا شامل کرکے مکس کر لیں 20 منٹ تک چہرے پر لگا کر رکھں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

2- سنگترے اور بیسن کا فیس ماسک :

اجزا:

بیسن پاؤڈر        :2 کھانے کے چمچ

عرق گلاب        :2 کھانے کے چمچ

سنگترے کا رس   :3 کھانے کے چمچ

طریقہ کار :سنگترے کا رس ایک پیالے میں لیں اس میں بیسن پاؤڈر کو مکس کریں پھر اس میں عرق گلاب ڈالیں اور مکس کرنے کے بعد 20 منٹ تک چہرئے پر لگا کر رکھیں جب خشک ہوجائے توٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔اچھے رزلٹ کے لیے اس ماسک کو ہفتے میں تین دفعہ لگائیے

3- سنگترے اور جو کا فیس ماسک :

اجزا:

جو کا آٹا         :1 کھانے کا چمچ

سنگترے کا جوس :2 کھانے کے چمچ

طریقہ کار :ایک پیالے میں میں دونوں اجزا کو ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔ چہرے پر مساج کرتے ہوئے ماسک لگائیں۔ 10-12 منٹ تک انتظار کرٰیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔گرمیوں میں ان ماسک کا استعمال کریں اور چکناہٹ کو دور کریں۔

سنگترا موسم سرما کا پھل ہے لیکن یہ موسم گرما میں بھی کئی اسٹورز پر میسر ہوتا ہے۔

انتباہ: درج بالا ٹوٹکوں کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yi3MfT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times