![وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/8a9c17426579c67e766bbeb2c128cc51_M.jpg)
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مولانا فضل الرحمان کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت والے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مولانا سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کریں اور بانی متحدہ بننے کی کوشش نہ کریں، کہیں انہیں لیبیا نہ جانا پڑے جہاں وہ آرام دہ زندگی نہیں ہے جو وہ پاکستان میں گزار رہے ہیں۔
آپ کی زبان،کلام اور اقدام سیاسی جماعت اور سیاسی لیڈرشپ کے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں، سیاست آئین کی حدود میں کریں الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کو لیبیا نہ جانا پڑے جہاں حالات ایسے نہیں کہ آپ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں جو پاکستان میں گزار رہے ہیں۔ https://t.co/9Q1N0MCXRC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2019
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ناموس رسالتﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اگست تک استعفیٰ دیدے، اگر استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبرمیں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ نئے انتخابات کروائے جائیں، یہ ہمارا آخری ملین مارچ ہے ، اگلا قدم اب اسلام آباد کی طرف ہوگا ، اب ہمیں اسلام آباد جاناہے، ہم ہمیشہ جمہوریت، آئین اور سیاسی ماحول کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو افغانستان بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YuvaSB
0 comments: