Thursday, July 18, 2019

آج ہوگی اہم پیشی، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت

 مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سماعت آج ہوگی، مریم نواز عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈید جمع کرانے پر مریم نواز کو آج طلب کر رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، غیرمتعلقہ افراد کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا، عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مریم نواز کو 19 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

فیصلے میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا اور 13 جولائی کو وطن واپسی پر نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O5bzbD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times