Wednesday, September 15, 2021

برطانیہ کا پاکستان کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی

ائیر پورٹ

برطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں۔

برطانوی تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں ہفتےریڈلسٹ سےنکل جائے گا ، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ترکی ،پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے30روزمیں امبرلسٹ ممالک جیسی جینومک سیکوئنسنگ کی، پاکستان، ترکی،جنوبی افریقہ سے سنگین ویرئینٹ برطانیہ نہیں آیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 62 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں ، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

یاد رہے برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کوخط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Eixq5f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times