Thursday, July 18, 2019

حکومت کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کر دیا اور کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sokqne

0 comments:

Popular Posts Khyber Times