
اب سائنسدانوں نے بتادیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے دن میں کتنے گھنٹے سونا ضروری ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور کم نیند نہ صرف ہائی بلڈپریشر، دل کے امراض اور شوگر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے موٹاپا بھی لاحق ہوتا ہے۔
درحقیقت یہ موٹاپے کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ جو لوگ وزن کم کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پوری نیند نہیں لیتے، وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ وزن کم کرنے کے لیے 7سے 9گھنٹے کی پرسکون نیند لینا لازمی ہوتا ہے اور اس سے موٹاپا کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن (National Sleep Foundation) کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تب بھی ہماری چربی پگھل رہی ہوتی ہے۔
ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کم نیند لینے سے بچوں کو موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ 89فیصد اور بالغ افراد میں 55فیصد بڑھ جاتا ہے۔
جو لوگ چار سے پانچ گھنٹے نیند لیتے ہیں ان میں یہ خطرہ اور زیادہ ہوجاتا ہے۔
7سے 9گھنٹے کی نیند کے اس کے علاوہ بھی کئی طبی فوائد ہیں۔
اس کی وجہ سے انسان کئی طرح کی سنگین ذہنی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ “
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VeNG0d
0 comments: