Wednesday, April 3, 2019

سب نے مل کر پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے: زرتاج گل

زرتاج گل
وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو وژن دیا ہے، ملک کو کلین گرین بنانے کیلئے سائنسدان بننے کی ضرورت نہیں، ہم سب کو ملکر وزیر اعظم کے وژن کا حصہ بننا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلانٹ فار اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو پیغام ہے قومیں نظریے سے بنتی ہیں، بہت عرصے سے ہمارا نظریہ بکھر گیا ہے۔

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا حکومت کے قیام کے بعد لوگوں میں امید جاگتے دیکھی ہے، نوجوانوں کو وزیراعظم کی ملک سے محبت پر فخر کرتے دیکھا ہے۔

زرتاج گل نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو وژن دیا ہے، ملک کو کلین گرین بنانے کیلئے سائنسدان بننے کی ضرورت نہیں، ہم سب کو ملکر وزیر اعظم کے وژن کا حصہ بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا آج ہم سب نے اپنے حصے کا پودا لگانا ہے، سب نے مل کر اسلام آباد کو سرسبزو شاداب بنانا ہے۔

دوسری جانب مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب میں کہا نوجوانوں نے پلانٹ فاراسلام آباد کو اپنی مہم بنانا ہے، پلانٹ فار اسلام آباد مہم مستقبل کو تبدیل کردے گی، نوجوانوں نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے متاثرہ ملک ہے، بلین ٹری سونامی ٹرینڈ کو دنیا بھر میں فالو کیا جارہا ہے، یہ ملک کسی اور کا نہیں ہمارا اپنا ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے پاکستان کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ہم نے ملکر ملک کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے، اسلام آباد کو پلاسٹک فری سٹی بنائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vgn66Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times