
مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نجی ائیرلائن کیو آر621 سے لندن روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف نے اپنا اوراپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنی والدہ اور اپنے 4 اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنے کے لئے لندن گئے ہیں۔ وہ دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
Because of Judicial grace exercised by Honourable courts, I am now on bail and my name has been taken off the ECL. In these circumstances, I am going to take a quick visit to London to see my grandchildren & go through my own medical check up and return soon IA! -ss https://t.co/DL8HzhDjgM
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 9, 2019
نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے، میں ان حالات میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں تاکہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھ سکوں اوراپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2URhnYx
0 comments: