
رپورٹ کے مطابق علی الصبح شیرشاہ میں گل بائی فلائی اوور میں دو آئل ٹینکرز ٹکرانے سے آگ لگ گئی جس کے نیتجے میں پل کے نیچے کی دو دکانیں اور قریب موجود کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
پولیس کے مطابق ٹینکرز ڈیزل لے کر شیر شاہ سے نیٹی جیٹی جارہا تھا کنٹینر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹا جس سے آگ لگ گئی، حادثے کے بعد آئل ٹینکر دو حصوں میں ٹوٹ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ آئل ٹینکر اور کنٹینر کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل این 895 کے مالک کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی دوگاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ٹینکر میں ابھی بھی ڈیزل موجود ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UqdfPK
0 comments: