Saturday, March 2, 2019

چنچل مزاج جرمن سفیر مارٹن نے واپسی کی تیاری شروع کردی

 جرمن سفیر مارٹن کوبلر حلوہ بنا ریے ہیں
پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔

مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر پاکستانی مداحوں کو مایوس کردیا۔

چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا 'آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں'۔ 

جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

راحیل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں، اب آپ پاکستانی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SErbQq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times