
گوگل پلس سے پہلے گوگل Google Buzz، Google Friend Connect اور Orkut کو متعارف کرا کر بند کر چکا ہے۔ گوگل پلس نہ ہی گوگل کی توقعات پر پورا اترا اور نہ ہی صارفین کو زیادہ پسند آیا۔
2015 میں گوگل نے ظاہر کیا کہ گوگل پلس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 540 ملین ہے۔ اس کے بعد ہواؤں کا رخ بدل گیا۔
اس سال کے شروع میں کمپنی نے گوگل پلس کی نئی ایپ جاری کرنے کا اعلان کیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد ہی گوگل فرانس نے اعلان کیا کہ وہ اپنا گوگل پلس کا پیج بند کر رہا ہے صارفین معلومات کے لیے ان کا فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کریں۔
جی ہاں، گوگل اپنا پلیٹ فارم چھوڑ کر صارفین کو دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کر رہا تھا۔
اس کے بعد گوگل نے پلیٹ فارم کی کچھ خرابیوں کے بعد اعلان کیا کہ وہ اگست 2019 میں گوگل پلس کو بند کر دیں گے۔
چند دن پہلے ایک دوسری خرابی سے گوگل پلس کے 52 ملین صارفین کا ڈیٹا ظاہر ہوگیا۔
اس کے بعد گوگل نے اسے منصوبے سے چار ماہ پہلے یعنی اپریل 2019 میں بند کرنے کا اعلان کیاہے۔
اگر آپ بھی گوگل پلس سے تنگ ہیں اور اسے اپریل 2019 سے پہلے بند کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کافی آسان ہے۔ آپ بہت آسانی کے ساتھ اپنا گوگل پلس اکاؤنٹ بند کر سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zWuLPf
0 comments: