
گوگل نے سمارٹ ریپلائی فیچر کو ہینگ آؤٹ چیٹ میں مربوط کر دیا ہے۔یہ آپشن صارفین کو تین ممکنہ جوابات پیش کرے گا، جس میں سے کسی کو بھی منتخب اور ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مشین لرننگ کی مدد سے خود بخود سیکھتا رہے گا۔
یہ بالکل جی میل کے سمارٹ ریپلائی کی طرح کام کرے گا۔ گوگل اپنے جی سوئٹ میں ہر طرح کے ٹولز متعارف کرانے کی کوشش کر رہا ہے،
ہینگ آؤٹ میں سمارٹ ریپلائی کا فیچر متعارف کرایا جانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
سمارٹ ریپلائی کا فیچر صارفین کے لیے کچھ دن میں جاری کر دیا جائے گا۔ فی الحال یہ صرف انگریزی زبان میں جاری کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BdXYoM
0 comments: