
ہند پکچرز نامی ادارے کی فلم عابد سے اپنے طویل فنی کریئر کا آغاز کرنے والے الیاس کشمیری نے جلد فلم انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنا لیا اور ان کی شہرت کے چرچے مختصر عرصہ میں عام ہونے لگے ۔
انہوں نے سورن لتا کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیے۔
الیاس کشمیری نے بطور فلمساز بھی کئی فلمیں بنائیں جبکہ انکے بیٹے عاصم الیاس کشمیری نے بھی فلمسازی میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیالیکن وہ اس اقدام میں کامیاب نہ ہوسکے۔
مرحوم 83 برس کی عمر میں شوگر کا شدید مرض لاحق ہوا جس پر ڈاکٹروں کو ان کا ایک پائوں بھی کاٹنا پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 12 دسمبر 2007ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی برسی کے موقع پر کسی بھی نگار خانے میں کوئی بھی دعائیہ تقریب منعقد نہ ہوسکی البتہ مختلف نجی ٹی وی چینلز نے ان کے فن کے حوالے سے مختلف ڈاکو مینٹری پیش کی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QOCp7L
0 comments: