Saturday, May 9, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نےکارکردگی رپورٹ تیار کرنے سے متلعق گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت پرکارکردگی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کےحوالے سے محکمے معلومات فراہم کریں گے جب کہ محکمے آٹومیشن اور آن لائن سروس ڈلیوری پرپیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے۔

اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورکاروبارمیں آسانیوں کے لیے اقدامات کی تفصیلات دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں جب کہ صوبائی وزرا کفایت شعاری کے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔

صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YMtrLT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times