
کسی کو دکھی دیکھ کر خود پریشان ہو جاتی ہوں ،غریبوں کے لئے جلد این جی او بنائوں گی ،شہرت نے مغرور نہیں کیا بلکہ مجھ میں زیادہ عاجزی آگئی ہے ۔
انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کی ساری خواہشیں پوری ہوئی ہیں مگر چاند پر جانے کا خواب ابھی ادھورا ہے ۔
موجودہ مقام تک آنے کے لئے میں نے انتھک محنت کی ہے اور جو لوگ بھی میری کامیابی میں میرے ساتھ رہے ہیں میں ان کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔
مہک نور نے کہا کہ میں جلد غریبوں کے لئے ایک این جی او بنائوں گی جس تحت غریب اور مفلس لوگوں کی خدمت کرنے کے ساتھ غریب بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کیے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QuUdFR
0 comments: