
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں میثاق جمہوریت ہوا تھا، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکنامی کی تجویز دی تھی، پی ٹی آئی نے بڑی حقارت سے تجویز رد کر دی، اب یہ جاگے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مفاد میں ایک قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں، متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کیلئے میرا نام تجویز کیا تھا، وزیر خارجہ ایسی بات لے آئے کہ میں خاموش نہیں رہ سکا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا چیئرمین پی اے سی کے انتخاب پر اپوزیشن کا فیصلہ ہٹ دھرمی نہیں، شاہ محمود قریشی کی بات سے 100 فیصد اختلاف کرتا ہوں، وزیر خارجہ نے کہا شہباز شریف پر نیب کیس ہے اور ہمارا کچھ لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں یہ ایسا ہی ہے کہ دو جمع دو، شاہ محمود قریشی کی بات حقائق کا منہ چڑانے کے مترادف ہے، عمران خان پر ہیلی کاپٹر کیس میں نیب کا سایہ دن رات منڈلاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UJAqB9
0 comments: