
معروف اداکارہ کی والدہ بیٹی کے لیے عیدی لے کر ان کے گھر پہنچیں تو کچن میں کام کرتی اقرا عزیز اپنی والدہ کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
اقرا نے اپنی پہلی عیدی لینے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شئیر کی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے ان کے مداح ان پر پیار نچھاور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر یاسر حسین کے لیے بنائے سالن کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا ہے ’کوئی کھانا چاہے گا؟‘
قبل ازیں اداکارہ کے شوہر یاسر حسین نے اقرا کے لیے ان کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنایا تھا جسے اقرا نے پیار کے پلاؤ کا نام دیا تھا۔
اقرا نے ’پلاؤ‘ بنانے پر اپنے شوہر کو بہترین باورچی قرار دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fxAFcL
0 comments: