
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے اور اب وہ کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاسی مخالفین پر مظالم ڈھائے جبکہ عمران خان نے ہیروں اور گھڑیوں کی سوداگری کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے جبکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔
بے شرم نالائق نااہل چور کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل،گورننس،معیشت،خارجہ تعلقات تباہ،احتساب بیانیہ فیل،خارجہ تعلقات تباہ،امریکی سازش کا بیانیہ دفن، فارن ایجنٹ ،ہیروں توشہ خانہ چور ،شہدا کے خلاف مہم میڈیا اور سیاسی مخالفین پہ ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پہ کیا کرنا ہے https://t.co/diPiB4fDDk
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 6, 2022
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/jMqvbEd
0 comments: