
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔ عدالت میں پیشی پر حمزہ شہباز نے کہاہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔ہم حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہبا زشریف اور حمزہ شہباز نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید…
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔ حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ۔حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے۔
دونوں رہنماوں نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بے جا بوجھ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ،منی لانڈرنگ اوررمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے احتساب عدالت لاہور حاضری مکمل کروائی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3AV6CVQ
0 comments: