Sunday, February 24, 2019

اعلی عدلیہ کو آئین بنیادی انسانی حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری دیتا ہے، میاں ثاقب نثار

اعلی عدلیہ کو آئین بنیادی انسانی حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری دیتا ہے، میاں ثاقب نثار
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کرپشن سے بچنے کے لیےاحتساب کاعمل واضح ہونا چاہیے۔

کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ثاقب نثار نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو آئین بنیادی انسانی حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری دیتا ہے، سُومو ٹو ایکشن کسی بھی عوامی اہمیت کے مسئلے پر لیا جا سکتا ہے، میں نے ہر سوموٹو اس وقت لیا جب معاشرے سے مایوس ہوگیا تھا، اسلام آباد میں سول جج کی جانب سے ملازمہ پر تشدد کا معاملہ پر دو دن تک انتظار کرتا رہا، بھینسوں کو انجیکشن کا معاملہ ہو یا غیر معیاری دودھ، کسی نے پیٹیشن دائرنہیں کی، میرے پاس اس صورت میں بنیادی حقوق کے نفاذ کا ایک راستہ تھا، کرپشن جیسے ناسور پر اگر میں نے سوموٹو ایکشن لیے تو کیا یہ بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں ہے، میڈیکل کالجز کی بچیوں کو 726 ملین واپس کرائے کیا یہ اختیارات سے تجاوز ہے؟۔

اس سے قبل ایک اور تقریب سے خطاب کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ایک ریاست اور ایک ملک کے طور پر اللہ نے اس معاشرے کو نعمت بخشی ہے، کرپشن سے بچنے کے لیےاحتساب کاعمل واضح ہونا چاہیے، ملک کے لئے محبت کم ہوتی جارہی ہے، ہم بہت دیر تک پاکستان کی محبت سے نا آشنا رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tAxv13

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times