Sunday, February 24, 2019

پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمس ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ونس بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے جس کے بعد عمر صدیق اور چارلس نے 80 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔

81 کے مجموعی اسکور پر عمر صدیق کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی 8 کھلاڑی صرف 64 رنز کا اضافہ کرسکے۔

سلطانز الیون مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ جانسن چارلس 53، کپتان شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف، لیم ڈاؤنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

اسکور بورڈ پر ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پشاور زلمی 4 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز 5 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور ملتان سلطانز 4 میچز میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GMWEOX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times