Sunday, February 24, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،3 کشمیری شہید
قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ اسی علاقے میں ڈی ایس پی کی ہلاکت اور بھارتی فوج کے میجر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

پوری وادی میں ہُو کا عالم ہے اور سڑکوں، مارکیٹوں اور گلیوں میں مکمل سناٹا ہے۔ حریت رہنماؤں نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلاجواز چھاپے، گرفتاریاں، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 35-اے کو ختم کرنے کی مودی سرکار کی مذموم سازش کے خلاف پُر امن شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

اس موقع پر تمام تعلیم ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت ناپید ہیں جبکہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بند کردیئےہیں۔ جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کو تلاشی کے نام بے عزت کیا جا رہا ہے۔ اہم شاہراؤں پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tCHdjr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times