Sunday, February 24, 2019

پلوامہ حملے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اپنے مؤقف پر قائم

پلوامہ حملے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اپنے مؤقف پر قائم
وزیراعظم عمران خان مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے حملے کے حوالے سے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔

بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم عمران نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں، بھارت قابل عمل معلومات دے ہم فوراً کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'مودی سے دسمبر 2015 میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا کہ خطے سے غربت کا خاتمہ ترجیح ہے، ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کو امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے'۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 'بدقسمتی سے پلوامہ حملے سے پہلے ہی ستمبر 2018 میں یہ کوششیں ضائع ہوگئیں۔افسوس کہ بھارت میں انتخابات کے باعث امن پر بات نہیں ہورہی ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امن کو ایک موقع دینا چاہیے'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EvsMEp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times