Saturday, February 2, 2019

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ

این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ
الیکشن کمیشن کے حکم پر سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ری پولنگ میں (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے کیونکہ ان پولنگ اسٹیشنز سے واضح کامیابی ہی کسی ایک کی کامیابی اور ایک کی ناکامی کا تعین کرے گی۔

مردوں کیلئے 3 خواتین کے لیے 2 جبکہ 15 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 718 ہے، جن میں 16 ہزار 439 مرد جب کہ 12 ہزار 279 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے کے لیے 700 پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقے کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ ٹیمپر ہونے پر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HVW4iS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times