
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ جس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے۔ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، سرحدوں کی حفاظت کے لیے ردالفساد کے تحت آپریشن جاری ہیں، اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پربھر پورتوجہ ہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BgPyh6
0 comments: