Monday, February 4, 2019

سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام: حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اسپتال این جی اوز کے حوالے کردئیے ہیں اس معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، اسپتال این جی اوز کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

یہ خود اسپتال چلا نہیں سکتے پھر کہتے ہیں کہ جناح اور این آئی سی وی ڈی ہمارے حوالے کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والی زیادتیوں اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

پی ٹٰی آئی رہنما نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شیخ رشید کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے۔ 

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ منظور وسان خواب دیکھتے ہیں وہ یہ بتائیں کہ رمشا کے قاتل کب پکڑے جائیں گے اس کی ماں انصاف مانگ رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Da9pP5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times