
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی نظام میں عوامی تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جائیگی۔
اسلام آباد میں ممتاز سیاسی شخصیت ملک ظفر راں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت احساس محرومی دور کرے گی اور جنوبی پنجاب کی ترقی یقینی بنائے گی۔
ملک ظفرراں نے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VhJZq3
0 comments: