Saturday, February 23, 2019

محمد حفیظ کی سرجری مکمل، جلد فارم میں نظر آئیں گے

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن شروع ہوتے ہی محمد حفیظ انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے تاہم اب ان کی سرجری کر دی گئی ہے اور وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران محمد حفیظ کی گیند پر کولن انگرام نے تیز شاٹ کھیلا اور حفیظ نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے اور الٹا ان کا انگوٹھا زخمی ہو گیا تاہم محمدحفیظ کو میدان سے باہر لے جایا گیا اور ان طبی معائنہ کیا گیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد محمد حفیظ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ محمد حفیظ ممکنہ طور پر یہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے جس کے بعد لاہور قلندرز کا کپتان اے بی ڈویلیئرز کو مقرر کیا گیا ۔

محمد حفیظ اس وقت زیرِ علاج ہیں اور ان کی انگوٹھے کی سرجری بھی کر دی گئی ہے جس کی تصاویر ان کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے ٹویٹر پر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پٹی بندھی ہوئی ہے۔


نازیہ حفیظ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” حفیظ کی سرجری مائیک ہائیٹن کی جانب سے کی گئی ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہو جائیں گے ۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tDjfo8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times