Saturday, January 19, 2019

ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے نہیں دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرخوراک سمیع اللہ اورڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اتھارٹی نے مؤثراقدامات کیے ہیں، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے، ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردو نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sCFXws

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times