Friday, May 10, 2019

چین کا گوادر ائرپورٹ کی تعمیر کے لئے 35ارب روپے فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار

چین کا گوادر ائرپورٹ کی تعمیر کے لئے 35ارب روپے فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
سینٹ کو آج بتایا گیا کہ گوادر کا بین الاقوامی ہوائی اڈا رات کے وقت سمت شناسی کی سہولت کے ساتھ جدید ہوائی اڈا ہوگا۔

وقفہ سوالات کے دوران ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے ایوان کو بتایا کہ چین نے نیو گو ادر انٹر نیشنل ائر پورٹ کی تعمیر کےلئے پینتیس ارب روپے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام اس سال جون تک شروع ہونے کی توقع ہے جو تین سال میں مکمل ہوگا۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے پاک افغان تجارتی تعلقات سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان نے پر امن ماحول کے قیام کےلئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان تجارت میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں افغانستان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت چوبیس کروڑ ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والا محمد علی جناح ہسپتال بطور تحفہ دیا ہے۔

وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ سال 17-2016 میں افغانستان کو برآمدات کا حجم ایک ارب 29 کروڑ نوے لاکھ ڈالر رہا جس میں سال 19-2018 میں ایک ارب تیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vOZlrt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times