
کچھ طریقوں پر عمل کرکے روزے میں ہونے والی کمزوری پر آپ آسانی سے قابوپاسکتے ہیں۔
اچھی طرح سانس لیں :
روزے میں کمزوری کو دور کرنے کیلئے سب سے اہم چیز صحیح طرح سانس لینا ہے۔جب ہم صحیح طرح سانس نہیں لیتے تو ہمارے پھیپھڑوں میں کم آکسیجن جاتی ہے جس کے بدلے میں جسم میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ بھی کم خارج ہوتی ہے۔اس کے نتیجے میں جسم میں رہ جانے والی کاربن ڈائی آکسائڈ جسم کے سیلز کو نقصان پہنچانا شروع کردیتی ہے۔اور ہمیں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔اسی طرح جب ہم اچھی طرح سانس لیتے ہیں تو ہمارے جسم میںزیادہ آکسیجن جاتی ہے جو سیلز کوتوانائی فراہم کرتی ہے۔اور ہمیں کمزوری محسوس نہیں ہوتی۔ لہٰذا روزے کے دوران اچھی طرح سانس لیں تاکہ خالی پیٹ رہنے سے ہونے والی کمزوری جسم میں آکسیجن کی کمی سے مزید نہ بڑھے۔
ورزش کریں:
اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ ورزش توانائی کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے کمزوری محسوس ہوتی ہے جب کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ورزش جسم کو نقصان پہنچانے والے ٹوکسن کو خارج کرکے ایسے ہارمونز بناتی ہے جو توانائی میں اضافہ کرتے ہیں ۔اس طرح ورزش سستی کا مقابلہ کرتی ہے۔لہٰذا روزے میں کمزوری سے بچنے اور توانائی کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ سحری یا افطار کے بعد ہلکی پھلکی ورزش ضرورکی جائے۔
اچھا کھانا کھائیں:
رمضان میں بھوک اور پیٹ کی خرابی کی سب سے بڑی وجہ سحر اور افطار میں کھایا جانے والا مضر صحت کھانا ہوتا ہے ۔لوگ افطار اور سحری میں اپنی پسند اور مرضی کا کھانا کھاتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ روزے کی حالت میں یہ کھانا ان پر کیا اثر ڈالے گا ۔اس طرح یا تو سحری کے بعد سے ہی انھیں بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر وہ زیادہ مقدار میں کھاتے ہیں تو ان کا ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور انھیں پیاس لگنا شروع ہوجاتی ہے۔ان مسائل سے بچنے کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے لئے ایسی غذا کا انتخاب کریں جس میں ہر طرح کے توانائی فراہم کرانے والے اجزاء موجود ہوں ۔سحری میں کاربوہائڈریٹ والی غذا کھانی چاہئے تاکہ دیر تک توانائی بحال رہے۔ جبکہ افطار میں پروٹین والی غذا کھانی چاہئے کیونکہ پروٹین مسلز کو طاقتور بناتے ہیں ۔اپنی غذا میںصحت بخش چیزیں شامل کریں تاکہ دن میں بھوک سے بچے رہیں ۔
پانی پئیں :
افطار میں طرح طرح کے مشروبات رکھے جاتے ہیں ۔اور لوگ تھوڑا سا پانی پی کر دوسرے مشروبات زیادہ، پیتے ہیں ان میں کیفین والے مشروب بھی شامل ہوتے ہیں۔افطار سے سحری کے دوران پانی کے بجائے دوسرے مشروب پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے روزے میں کمزوری محسوس ہوتی ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ افطار سے سحر کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے تاکہ جسم کے خلیات کی ضرورت پوری ہوسکے اور زیادہ سے زیادہ ٹوکسن خارج ہو ۔
ان تمام چیزوں کے ساتھ خود کو اللہ کی عبادت میں مصروف رکھیں تاکہ آپ کی توجہ بھوک سے ہٹ جائے ۔نماز،قرآن پاک کی تلاوت اور دینی کتابوں کے مطالعہ کریں تاکہ آپ کو روحانی تقویت ملے اور آپ اپنی بھوک کو بھول جائیں ۔
رمضان میں بھوک اور کمزوری سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے لئے ایسی غذا کا انتخاب کریں جو آپ کی طبیعت پر اچھا اثر ڈالے ۔بجائے ایسی غذا کھانے کے جو آپ کی عبادات پر اثر انداز ہوں اور اس بابرکت مہینہ کا پوری طرح فائدہ نہ اٹھانے دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VghSXY
0 comments: