جی ہاں واٹس ایپ اب ایسے متعدد فونز میں کام نہیں کرسکے گی جس میں نوکیا ایس 40 پلیٹ فارم دیا گیا ہے، کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے واٹس ایپ نے 2 سال قبل اعلان کیا تھا تاہم اسے التوا میں ڈال دیا تھا۔
واٹس ایپ کے مطابق 31 دسمبر 2018 سے نوکیا ایس 40 پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والی ڈیوائسز میں یہ چیٹ سروس کام کرنا بند کردے گی۔
2016 میں واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ یہ موبائل ڈیوائسز ہماری کامیابی کا اہم حصہ ہیں مگر ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔
واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر لوگوں کو اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔
کمپنی کے بقول اس فیصلے سے سروس میں مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
پہلے واٹس ایپ نے جون 2018 میں نوکیا ایس 40 سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر پھر اسے 31 دسمبر تک کے لیے التوا میں ڈال دیا گیا۔
واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2017 سے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی تھی۔
نوکیا ایس 40 سیریز میں نوکیا 206 سنگل سم، نوکیا 206 ڈوئل سم، نوکیا 208، نوکیا 301 سنگل سم، نوکیا 301 ڈوئل سم، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، نوکیا آشا 205، نوکیا آشا 210، نوکیا آشا 230 سنگل اور ڈوئل سم، نوکیا آشا 300، نوکیا آشا 302، نوکیا آشا 303، نوکیا آشا 305، نوکیا آشا 306، نوکیا آشا 308، نوکیا آشا 309، نوکیا آشا 310، نوکیا آشا 311، نوکیا آشا 500، نوکیا آشا 501، نوکیا آشا 502، نوکیا آشا 503، نوکیا سی 3-00، نوکیا سی 3-01، نوکیا ایکس 2-00، نوکیا ایکس 2-01، نوکیا ایکس 3-02 اور نوکیا ایکس 3-02.5 شامل ہیں۔
ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020 تک ختم کردی جائے گی۔
اسی طرح آئی فون تھری جی ایس یا آئی او ایس 6 ڈیوائسز پر بھی یہ سپورٹ یکم فروری 2020 کو ختم کردی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F12n1y
0 comments: