Monday, June 24, 2019

ورلڈکپ: آج آسٹریلیا اپنے روایتی حریف انگلینڈ کو دھول چٹانے کو تیار

پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج (منگل) لندن میں انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے، اگر میچ بارش کی نظرہوگیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کو اپنے بقیہ دو میچز جیتنا ہوں گے۔

میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک چھ میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے چار میں کامیابی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KAvOez

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times