
آج کل آپ جتنے مرضی مضبوط پاس ورڈ منتخب کر لیں لیکن وہ بڑی بڑی کمپنیوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے لیک یا ہیک ہوجاتے ہیں۔
اس طرح کے خطرات سے بچنے کے لیے ہر سائٹ کے لیے الگ پاس ورڈ استعمال کرنا چاہیے اور انہیں تبدیل کرتے رہنا چاہیے۔
سب سے بہترین پریکٹس تو گوگل پاس ورڈ منیجر یا کسی اور پاس ورڈ ایپلی کیشن کا استعمال ہے، جس سے آپ پاس ورڈز یاد رکھنے کے جھنجھٹ سے بچ جاتے ہیں۔
مضبوط پاس ورڈ ز کا ہیک ہو جانا تو ایک الگ مسئلہ ہے لیکن کچھ صارفین ایسا پاس ورڈ منتخب کرتے ہیں جنہیں جاننے کے لیے کسی کا ہیکر ہونا ضروری نہیں۔
کوئی بھی شخص چند بار کی کوشش سے ایسا پاس ورڈ معلوم کر سکتا ہے۔
آپ نے بھی کسی زمانے ایسے پاس ورڈ استعمال کیے ہونگے۔ آج بھی لوگ 123456 یا password کو بطور پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2URavqU
0 comments: