Wednesday, January 15, 2020

حکومتی ٹیم اور بی این پی کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی

حکومتی ٹیم اور بی این پی کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی
حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے درمیان ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعت اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات کے معاملے پر حکومت بی این پی مینگل کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔حکومتی اور بی این پی مینگل کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام 4 بجے ہو گی۔حکومتی وفد کی سربراہی جہانگیر ترین جبکہ بی این پی مینگل کے وفد کی سربراہی سردار اختر مینگل کریں گے۔

ملاقات میں بی این پی مینگل اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے گی، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/389dG33

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times