Wednesday, January 15, 2020

جوفرا آرچر نے نوجوان کو بڑی سزا دلوا دی، خبر نے ہر طرف ہلچل مچا دی

جوفرا آرچر پر میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے
انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پر میچ کے دوران نسل پرستانہ جملے کسنے والے شائق کے اسٹیڈیم داخلے پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا تھا کہ اسی دوران گراؤنڈ میں بیٹھے ایک شخص نے جوفرا آرچر کو تضحیک کا نشانہ بنایا تھا۔

اسٹیڈیم میں موجود پولیس نے نسل پرستانہ جملے کسنے والے 28 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا اور اُس کے خلاف نفرت انگیزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے حراست میں لیے جانے والے شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اس پر نادم بھی ہوا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جرم کا اعتراف کرنے اور نسل پرستی پھیلانے والے شخص پر دو سال تک تمام میچز دیکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص دو سال تک ملک کے کسی بھی اسٹیڈیم میں ہونے والے ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل میچز نہیں دیکھ سکے گا۔

کرکٹ بورڈ کے ترجمان اینتھونی کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک بار پھر جوفرا آرچر اور انگلینڈ کی ٹیم سے معذرت خواہ ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں‘۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2stHrN3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times