Wednesday, January 15, 2020

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے، چینی سفیر

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے، چینی سفیر
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں سماجی، صنعتی اور زرعی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کئی چینی زرعی کمپنیاں تیار زرعی مصنوعات کی خریداری کیلئے پاکستان آرہی ہیں۔

چینی سفیر نے نے کہا کہ چین نے تنازعہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے کیونکہ بھارتی قبضہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/363s5wA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times