Tuesday, November 27, 2018

جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا
جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے حلف لیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، ہائی کورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران کی شرکت کی۔ نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں پرموٹ نہ ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے جسٹس انور خان کاسی نے کل آخری دن ہائیکورٹ میں گزارا۔

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے 17 جون 2014 کو بحیثیت جج ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r6oV96

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times