Tuesday, November 27, 2018

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی
وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی منظوری دے دی اوراس کے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BBdOLg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times