سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے ان دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کررہے ہیں، اس ملک میں رول آف لاء کے ہرعنصر کو دفن کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی ہر کھڑے ان دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کر رہے ہیں، اس ملک میں رول آف لاء کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے… https://t.co/CLKz0aVqzw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی مرکزی رہنما اسد عمر وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ کا بھائی اور بھتیجی حاضر سروس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر حملے کررہے تھے آپ کی زبان سے ایک لفظ بھی نکلا؟۔
Did you utter a single word when your brother and niece were attacking the then Army chief and DGI by name in jalsas and blaming them for destroying Pakistan? Don't try to hide behind the army to attack Imran Khan because you cannot compete with him politically https://t.co/Tl6EsvExD0
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 8, 2023
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاہے کہ جب آپ کا بھائی اور بھتیجی ان پر ملک تباہ کرنے کے الزام لگا رہے تھے تو منہ میں دہی جمائے بیٹھے رہے، اب عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے فوج کے پیچھے مت چھپو، آپ میں یہ ہمت اور صلاحیت نہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ کرسکیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/q7Gh5XS
0 comments: