Tuesday, May 16, 2023

’گڈ ٹو سی یو‘ میں ہر ایک کو کہتا ہوں: چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر ہونے والی تنقید کی وضاحت کردی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 12 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر کہا تھا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، جس پرچیف جسٹس آف پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ایک بارپھراپنے اس جملے کو دہرایا اور ایک سول مقدمے میں سماعت کے دوران وکیل اصغرسبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں، آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔

چیف جسٹس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے ، ادب واخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kcCKtHA

0 comments:

Popular Posts Khyber Times