Saturday, May 4, 2019

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

 سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب مملکت میں پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس کے بعد عرب ممالک میں پہلا روزہ بروز پیر 6 مئی کو ہوگا۔

عرب ماہرین کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، اردن، فلسطین، مسقط اور دیگر ممالک میں بھی رویت ہلال کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں جنہوں نے ہلالِ رمضان کی کوئی شہادت بیان نہیں کی۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V0WbuX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times