مگر جلد کے مسائل بہت زیادہ عام ہوتے ہیں اور کیل مہاسوں یا دیگر کا سامنا وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔
یہ سب دھول مٹی، آلودگی، خارش یا کیمیکل کا نتیجہ ہوسکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ناقص طرز زندگی اور نگہداشت نہ کرنا بھی اہم وجوہات ہیں۔
تاہم آپ چاہے تو اپنی غذا پر توجہ دے کر صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں اور جلد کو جگمگا سکتے ہیں۔
یہاں ایسے ہی پھلوں کے بارے میں جانیں جن کو کھانا یا جلد پر لگانا اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
لیموں
لیموں میں قدرتی طور پر بلیچنگ کی طاقت ہوتی ہے، یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرکے جلد کو نقصان سے بچاتا ہے، اگر چہرے کی رنگت گہری ہورہی ہے، ڈارک اسپاٹس، دانوں کے داغ وغیرہ کا سامنا ہے، تو لیموں کو استعمال کرکے دیکھیں، اس مقصد کے لیے آدھے لیموں کے عرق اور ایک چائے کے چمچ شہد کو پانی میں مکس کرکے نہار منہ پی لیں، یہ مشروب جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرے گا۔
پپیتا
پیتا وٹامن اے، سی اور بی سمیت متعدد اجزا سے بھرپور پھل ہے جو جلد کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس کو کھانے سے جلد کو جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزا سے پہنچنے والے نقصان سے بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ قبض سے بچاتا ہے، جو کہ جلد کی خراب صحت کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوت ا ہے۔ پپیتے کو نہ صرف کھانے سے بہت سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں بلکہ جلد پر لگا کر بھی اس سے مستفید ہوا جاسکتا ہے۔ پپیتے کا رس سورج کی شعاعوں سے متاثرہ جلد کو ٹھنڈا کرنے اور نئے خلیات بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ کچے پپیتے کا گودا جلد کی بہترین صفائی یعنی کرسکتا ہے۔
مالٹے
مالٹوں میں موجود وٹامن سی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں مدد دیتا ہے، یہ سورج کی روشنی اور آلودگی سے پہنچنے والے جلدی نقصان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جبکہ کولیگن نامی ہارمون کی پیداوار کے لیے اہم ترین ہے جس سے جھریوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ روزانہ آدھا مالٹا کھانا بھی اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔
تربوز
تربوز میں لائیکو پین نامی جز ہوتا ہے، یہ اینٹی آکسائیڈنٹ جز جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں ٹماٹر کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ نباتاتی کیمیکل ہوتا ہے جو سن اسکرین کی طرح آپ کی جلد کی چمک دمک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر تربوز کھانا پسند نہیں تو صبح یا شام میں تربوز کا جوش پینا عادت بنالیں۔
کھیرے
کھیرے پانی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کی نمی بحال کرکے اس کی جگمگاہٹ واپس لانے میں مدد دیتا ہے، کھیرے کی ورم کش خصوصیات جلد کا ورم کم کرتی ہیں اور اس کے ساتھ جھریوں کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے، اسے کھائیں یا اس کے ٹکڑے چہرے پر لگاکر بھی یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
آم
گرم موسم میں جلد کی رنگت خراب ہونا عام ہوتا ہے مگر اس سے بچنا بھی آسان ہے۔ آم کا گودا جلد کی نمی بھی بحال رکھتا ہے۔ رنگت صاف رکھنے اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے آم کا گودا لیں اور اسے چہرے پر 2 سے 3 منٹ تک رگڑیں، پھر اسے 5 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس سے جلد کی جگمگاہٹ واپس آتی ہے جبکہ رنگت بھی بہتر ہوتا ہے، اس عمل کو موثر نتائج کے لیے ایک ہفتے میں 3 بار دہرائیں۔
انار
اگر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو روزانہ 8 اونس انار کا جوس پینا عادت بنالیں، آپ کی جلد دانتوں سے پاک، جوان اور چمکدار ہوجائے گی۔ اسی طرح روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے۔
کیلے
کیلے کس کو پسند نہیں ہوتے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کیل مہاسے دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟َ اس میں موجود فائبر، وٹامن اے، سی، کے ای اور فولیٹ سمیت دیگر اجزا جلد کی قدرتی نمی کو بحال کرتے ہیں جس سے مختلف مسائل سے تحفط ملتا ہے۔ اسی طرح اگر کیلا مسل کر جلد پر لگایا جائے تو وہ فور طور یر نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
سیب
سیب کھانے کی عادت بھی جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اس میں وٹامن اے اور سی، غذائی فائبر، پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم موجود ہوتے ہیں جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں جس سے جلد کو ہموار اور بے داغ رکھنے میں مدد ملتی ہے، اس کے لیے بس روزانہ ایک سیب کھانا عادت بنالیں اور بس، یا سیب کا جوس بناکر پی لیں۔
اسٹرابیری
اس پھل میں موجود وٹامن سی کولیگن کو بننے میں مدد دیتا ہے، جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، عمر بڑھنے سے کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/YB7tpxM
0 comments: