Tuesday, May 16, 2023

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ قلات، بارکھان، خضدار اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، سرگودھا اور ساہیوال میں ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، کراچی، دادو اور گردنواح میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش جبکہ چترال، دیر، سوات،ایبٹ آباد، مانسہرہ، مہمند، کرم اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qLcHbiB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times