Thursday, May 4, 2023

وزیر خارجہ بلاول شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

وزیر خارجہ بلاول شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں کے لیے بھارت روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج بھارت کے شہر گووا پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں ہماری شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور امور کے ساتھ پاکستان کی پاسداری اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو اس خظے کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے اس دورے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دورے کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت کے طور پر تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے، اس دورے کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جو 8 رکنی سیاسی اور سیکیورٹی بلاک ہے جس میں روس اور چین بھی شامل ہیں، پاکستان خود کو مزید تنہا کرنے کی اجازت بھارت کو ہر گز نہیں دے سکتا۔

وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر غور اور کچھ ادارہ جاتی دستاویزات پر دستخط کرنے کے علاوہ رواں برس 3 اور 4 جولائی کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی 17ویں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے ایجنڈے اور فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کی دوست ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے آخری بار جولائی 2011 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امن مذاکرات کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد یہ پاکستان کے کسی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qpX5K10

0 comments:

Popular Posts Khyber Times