Thursday, May 4, 2023

پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

خواجہ آصف
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان پر پنجاب میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگانے پر وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو 10 روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا جھوٹا الزام عائد کیا، ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپیہ اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا ہے، براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماوں پر بہتان تراشی کی گئی۔

نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر چئیرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں، ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، کا متن معافی نہ مانگنے کی صورت میں 10 ارب روپیہ ہرجانہ ادا کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اس موقع پر پی ٹی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے جھوٹ اور بہتان بازی کو وطیرہ بنا لیا ہے، عمران خان پیسوں پر بکنے والا لیڈر ہوتا تو آج بھی اقتدار میں ہوتا، خواجہ آصف کی جماعت کو ٹکٹوں کیلئے امیدوار تک نہیں مل رہے، خواجہ آصف نے نہ صرف انتخابی امیدواروں بلکہ اہل سیالکوٹ کی تضحیق کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0AUPG1f

0 comments:

Popular Posts Khyber Times