Friday, May 10, 2019

اداکارہ شبنم کی بنگلا دیش سے پاکستان منتقلی

اداکارہ شبنم
ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قیام کے لئے انہوں نے کراچی میں گھر بھی لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ شبنم نے پاکستان فلم انڈسٹری میں یاد گار کام کیا لیکن چند سال پہلے وہ اپنے آبائی ملک بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل’موہنی مینشن کی سنڈریلائیں‘ کے ذریعے شوبز میں واپسی کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PWI2Os

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times