Tuesday, January 17, 2023

اسپیکر نے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کردیا: شیخ رشید

شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو سپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہحکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو سپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اورمعاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاسمبلیوں میں جانےکا نام لیا توان کےچھکےچھوٹ گئےاور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کراکےخود کومزید گندہ اورپراگندہ بنادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہےکہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں ہےجمعرات کولندن میں پریس کانفرنس سےخطاب کروں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Lnc0P4C

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times