Tuesday, January 17, 2023

پالتو کتوں کی شادی پر مالک نے ہزاروں روپے خرچ کر دیے

پالتو کتوں کی شادی پر مالک نے ہزاروں روپے خرچ کر دیے
دیسی گھی میں کھانے پکائے گئے اور دھوم دھام سے بارات بھی لے گئے۔ سننے میں تو یہ عام سی بات ہے لیکن اتنی بھی عام نہیں کیوں ہم یہاں کسی انسان کی شادی کا نہیں بلکہ پالتو کتوں کی شادی کا ذکر کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھول کی تھاپ پر پالتو کتے “ٹومی“ کی بارات لے کر جائی جارہی ہے۔ ٹومی کے مالک بھارت کی ریاست اترپردیش کے سرپنج ہیں جن کا نام دنیش چوہدری ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز کتے کے لئے ڈاکٹر رام پرکاش کی لاڈلی کتیا “جیلی“ کو پسند کیا اور دھوم دھام سے دونوں کی شادی کروائی۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ان کی شادی مکمل ہندو مذہبی روایات کے تحت کی گئی۔ اس شادی میں گلے کے عام کتوں کو کیک اور دیگر کھانے بھی کھلائے گئے اور خصوصی دعوت نامے بھی تیار کیے گئے۔ آنے والے مہمانوں کی تواضح دیسی گھی میں بنے کھانوں سے کی گئی اور اس شادی پر کل خرچہ 45 ہزار روپے آیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/TeGpQnP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times